*پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان باجوہ کا ٹیپا آفس کا دورہ،شہر میں ٹریفک روانی میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔*

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان باجوہ نے ٹیپا آفس کا دورہ کیا۔پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ کو چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹیپا کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔

ٹیپا روڈ سگنلز اور سائنیج کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔شہر بھر میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف ٹیپا کی خصوصی مہم جاری ہے۔ پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی املاک کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ نے شہر میں ٹریفک روانی میں بہتری کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ٹیپا کے انجینئرنگ، انفورسمنٹ اور ٹریفک انجینرنگ کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button