ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لئے پیشگی تیاریوں، کرپشن اور ریونیو کولیکشن میں غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،غفران احمد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور متحرک،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انجینئرنگ ، آپریشن اور ریونیو کے افسران نے شرکت کی۔ایم ڈی واسا نےلاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے پیشگی تیاریوں کی ہدایات کیں۔ایم ڈی غفران احمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنائے جانے کا عزم کرنا ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے منصوبے سے جڑے ملحقہ آبادیوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات بھی کیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کا سموگ کے تدارک کے لیے مسٹ کوئین سے چھڑکاو جاری ہے۔تمام مرکزی شاہراہوں پر دھول مٹی اور گرد و غبار کے خاتمہ کے لیے چھڑکاو جاری رہے گا۔ایم ڈی نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے ٹاونز میں مینول ڈیسلٹنگ ،کھلے مین ہولز اور عوامی شکایات کو از خود مانیٹر کریں۔تمام سیوریج لائنز کی ڈیسلٹنگ شیڈول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو شریک رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ریونیو کولیکشن میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ مالی بے ضابطگی اور ریونیو کولیکشن میں غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی رہے گی۔تمام ڈائریکٹرز بلا مشروط نادہندگان کے خلاف ایکشن لیں۔نادہندگان کے پانی و سیوریج کنکشن منقطع کرنے سمیت ایف آئی آرز کی ہدایات کیں۔روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں۔ عوامی شکایات کے بروقت ازالہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button