کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انسداد سموگ کے تحت مارکیٹ میں موجود شہریوں میں ماسک تقسیم کئے

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ماڈل ٹاون لنک روڈ پر انسداد سموگ کے سلسلے میں مارکیٹ میں موجود شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے بات چیت کی

اور انسداد سموگ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور شہر سموگ کی لپیٹ میں ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہیں، انسداد سموگ کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے، انتظامیہ دھویں کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ماسک سموگ سے بچاؤ کی اولین تدبیر ہے، ہر شہری کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے، سموگ انسانی صحت کیلئے شدید نقصان دہ ہے، انسداد سموگ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button