صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو، اڈا پلاٹ اور نرسری سٹاپ تا چاندی چوک کا دورہ کیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پیچ ورک کے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔اڈا پلاٹ کے اطراف پارکنگ ایریا پر کام جاری ہے۔تجاوزات کے خاتمے کے بعد سڑک کی ایک طرف گرین بیلٹ اور لینئر پارک پر کام تکمیل کے قریب ہے۔بارشی پانی کے نکاس کے لیے لینئر پارک میں رین ہارویسٹنگ ویل بنایا گیا ہے۔ پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز اور بیوٹیفکیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹ پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو پر ٹیپا کی جانب سے یو ٹرنز کی بہتری کے کاموں کا جائزہ لیا۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے نرسری سٹاپ تا چاندنی چوک پیچ ورک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نرسری سٹاپ تا چاندی چوک، تجاوزات ہٹانے سے سڑک کشادہ ہوئی ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔






