ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشترکہ مشن نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔پاکستان میں پانی کے شعبے سے متعلق مسائل اور حل کیلئے تفصیلی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔چئیرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چوہدری زاہد اکرم نے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔مشترکہ مشن کو پاکستان میں پینے کے پانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چوہدری زاہد اکرم نے کہا کہ انسانی صحت کے حصول کیلئے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائینگے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی سید زاہد عزیز نے وفد کو بریفنگ دی۔جامع پریزینٹیشن کی مدد سے پنجاب میں صاف پانی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے زیر انتظام پانی کے منصوبوں میں ورلڈ بینک و ایشین ڈویلپمنٹ بنک نےخصوصی دلچسپی ظاہر کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پانی کی مقدار و معیار کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔سید زاہد عزیز نے مزید بتایا کہ مزید پانی کے تقسیمی نیٹورک کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔
میونسپل، صنعتی اور زرعی شعبوں میں پانی کی مختلف کثافتوں کی نشاندہی کرنا ہوگی۔ پانی کی مخصوص کثافتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے حل کی تجویز انتہائی اہم ہے۔مزید منصوبوں کی پائیداری میں آبادی کے لحاظ سے پانی کی کھپت کے رجحان کو دیکھنا ہوگا۔پاکستان بالخصوص پنجاب میں عالمی اداروں کے تعاون سے منصوبوں کی تکمیل خوش آئند ہے۔ دورے کا مقصد شعبے سے متعلق درپیش چیلنجز و رکاوٹوں کی بہتر انداز میں سمجھ و حل تجویز کرنا ہے۔اس موقع پر ورلڈ کے وفد سے مسٹر جوزف موقابی واٹر منیجر برائے جنوبی ایشیاء، مس کوئینگ لو واٹر سپیشلسٹ کی دیگر افسران کیساتھ شریک ہوئے۔
میٹنگ میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے سنئیر افسران نے بھی شرکت کی۔