آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ بھرکے عہدیداران کا اجلاس

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ بھرکے عہدیداران کا اجلاس مورخہ 22نومبر 2024 بروز جمعہ مبارک سکھر پریس کلب میں کیا گیا جس میں آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی

اجلاس میں سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کو درپیش مسائل اور سندھ بھر کے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ بذریعہ ٹریژری ادائیگی کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ

پریس ریلیز

آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس صوبائی صدر سیدذوالفقارشاہ کی زیر صدرات سکھر پریس کلب میں ہوا۔ جس میں مرکزی عہدیداران مرکزی صدر ملک نوید اعوان،مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ، مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں،مرکزی سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی، نائب صدرو عارف خان،محمد خان کلو،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹریز علی مردان شیخ، عارف بھٹی،جوائنٹ سیکریٹری کشن لعل راجہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری عمران علی خصوصی طور پر شرکت کےلیے سکھر پہنچے۔ صوبائی بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے حل کےلیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ٹریژری سےتنخواہوں کی ادائیگی کےلیے جامع حکمت عملی طے کرلی گئی۔جنوری کے دوسرے ہفتے تک تنخواہوں کا مسئلہ حل نہ ہونے پر لوکل گورنمنٹ کے سیکریٹریٹ،وزیر اعلی ہاوس اور سندھ اسمبلی پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری سندھ کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کی جائے گی۔ جس میں مطالبات کی منظوری کےلیے حمتی تاریخ 31 دسمبر تحریر کی جائے گی۔

کراچی ( )آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران کا اہم تنظیمی اجلاس سکھر پریس کلب میں صوبائی صدر سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدرات ہوگا۔ جس میں صوبائی عہدیداران چیئرمین رسول بخش شاہانی، نائب صدر میر شوکت علی بڑرو، جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز قلندربخش شاہانی، علی مردان شیخ، ڈویژنل ضلعی عہدیداران عبدالمجید جسکانی، نواز جمانی، سید واجد علی شاہ، امداد جسکانی، قاسم جویو،عبدالروف دستی،مجیب چانڈیو، محمد سجاد،تسلیم ،ریحان قاضی، بشیر جونیجو،دانش قریشی کےعلاوہ صوبے بھر کی بلدیاتی یونینز کے چیدہ چیدہ رہنماوں کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری راو علی رضا، نائب صدر خالد ممتاز نے بھی شرکت کی ۔ صوبائی جنرل سیکریٹری محمد اکرم راجپوت نے ایجنڈے کے تحت اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کروایا۔ اجلاس میں

ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے نہ ھونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کے معاملے ،ملازمین کی گریجویٹی اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے، ملازمین کی ترقیوں و اپ گریڈیشن ،ایک کونسل سے دوسری کونسل میں تبادلوں کے ذریعے جعلی بھرتیوں ،سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ میں سینیٹیشن اسٹاف بشمول اقلیتوں کو مستقل طور پر بھرتیاں کرانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے،بلدیاتی اداروں میں SCUG کے لئے آسامیوں میں اضافے کی روک تھام کےلیےشیڈول آف اسٹبلیمنٹ نئے سرے سے بنواکر کونسل اور SCUG کا کوٹہ مقرر کروانے ،

بلدیاتی اداروں میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروانے،فوتگی کوٹے کے سلسلے میں کونسل رولز کی تیاری کرنا و سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے،نیب انکوائری کے حامل اور کرپشن میں ملوث افسران کو اداروں میں تعیناتی کے خلاف لائحہ عمل تیار کرنے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ جبکہ کراچی ڈویژن کے بلدیاتی نئے بنائے گئے 25 ٹاونز کے ریٹائر ملازمین کے پینشن کیسز کےایم سی انتظامیہ کی جانب سے میئر کراچی کی ہدایت پر جمع نہ کرنے سے ریٹائر ملازمین کے حق میں کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے 28نومبر کو یونینز کی جانب سےکراچی میں 27 نومبر کو ہونے والے دھرنے کے حق میں ملک بھر خصوصا صوبہ سندھ کے پریس کلبوں کے سامنے دھرنے کی حمایت اور کے ایم سی انتظامیہ کے مزدودشمن رویئے کے خلاف احتجاج کرنے کی بھی منظوری دی گئی صوبائی اجلاس میں اندرون ملک کے دیگر صوبوں سے مرکزی عہدیدارن صدر ملک نوید اعوان،جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عارف بھٹی، نائب صدر محمد خان کلو،صوبائی جنرل سیکریٹری راو علی رضا، خالد ممتاز کے علاوہ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی عہدیداران سیدذوالفقارشاہ،علی مردان شیخ، عمران علی، رسول بخش شاہانی، کشن لعل راجہ، عارف خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کےلیے سکھر پہنچے ۔اجلاس کے دوسرے سیشن میں صوبہ بلوچستان کے صدر جان محمد جتک، صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر سید اسمعیل شاہ، ضلع نوشہروفیروز کے وائس چیئرمین منظور ملک اور دیگر مرحوم رہنماوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی اجتماع ہوا۔ جس میں ان مرحوم رہنماوں کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ آخر میں شرکاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ رسول بخش شاہانی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔

جاری کردہ

شعبہ اطلاعات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button