کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں گندم کی 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف ہے جس میں ابتک 66فیصد ایکڑ پر کاشت ہوچکی ہے جو پچھلے سال سے مقابلتا زیادہ ہے۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ ۔ننکانہ۔قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں یوریا ۔ڈی اے پی کھاد اور بیجوں کی فراہمی اور دستیابی وافر ہے، گندم کی بوائی کے حوالے سے بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کے آج کی تاریخ تک کے تقابلی جائزہ کیمطابق بوائی تسلی بخش جاری ہے، گندم بوائی اگلے ہفتے تک تیزی سے ہدف کے قریب پہنچ جائے گا اور دوہفتوں میں ہدف مکمل ہو جائیگا،

لاہور میں گندم بوائی کا ہدف 1لاکھ 14ہزار ایکڑ ہے 73فیصد ہدف مکمل ہوچکا ہے. کمشنر لاہور نے ستھرا پنجاب کے تحت ڈور ٹو ڈور صفائی پلان اور زیروویسٹ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہیلتھ اور شہری خدمات کی فراہمی ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے وزیراعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور درخواستوں کے تصدیقی مراحل کا جائزہ لیا، موصول درخواستوں کی تصدیق اور منظوری کے مراحل کو مکمل کرنے کو تیز کیا جائے، انہوں نے اضلاع سے شہری خدمات فراہمی کے کے پی آئیز کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے ڈی سی جی لاہور محمد شجعین وسترو، ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت و دیگر افسران کی شرکت۔ ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی قصود کیپٹن ر محمد اورنگزیب، ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button