کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود سے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حنیف قریشی کی قیادت میں انتڑنیشنل چیس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود سے چیس (شطرنج) فیڈریشن آف پاکستان کے صدر حنیف قریشی کی قیادت میں انتڑنیشنل چیس فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔ انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کی سیکرٹری چیس ان ایجوکیشن کمیشن ریٹا ایٹکنز اور اینزل لابشر وفد میں شامل تھیں۔ سینئر وائس پریذیڈنٹ چیس فیڈریشن پاکستان نے فیڈریشن کی کاوشوں پر کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ

پاکستان کی 12 سالہ طالبہ نے انٹرنشنل چیس مقابلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کے طلبا و طالبات کی صلاحیتیں قابل مثال ہیں، انکے لئے بہترین مواقع تراشنے کی ضرورت ہے۔ مس ریٹا ایٹکنز کا کہنا ہے کہ چیس کا ایک مرتب نصاب ہے، چیس سٹوڈنٹس کی ذہنی اور تجزیاتی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہے۔ چیس فیڈریشن پاکستان کے صدر حنیف قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چیس فیڈریشن پاکستان کے کئی شہروں میں چیس سیمینار اور مقابلوں کو منظم کررہی ہے، سکولوں اور کالجوں کے سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے چیس ان ایجوکیشن آگاہی اور مقابلے منعقد کروائیں گے، چیس ان ایجوکیشن انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کا اہم حصہ ہے، کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ طلباء کی ہم نصابی سرگرمیوں کا انکی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button