پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس کمپلیکس خرم یعقوب نے سپورٹس کمپلیکس بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کی سہولت کے لیے بہت سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔تعلیمی اداروں کو اپنے سپورٹس گالا،سمرکیمپس ودیگرفنکشنز کے لیے خصوصی رعایت دی جارہی ہے۔ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبرشپ آسان اور اقساط پر متعارف کرائی ہیں۔
سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں سپیشل ماسٹرٹرینرزکی نگرانی میں یوگاکلاسزبھی جاری ہیں۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں ریسٹورنٹ بھی جلد فعال کردیاجائے گا،4دسمبرکوہونے والی آکشن میں سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کے لییریسٹورنٹ کو نیلامی کے لیے پیش کردیاگیاہے۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں انفرادی ممبرشپ کاآغازبھی کردیاگیاہے۔فیملیز اور سرکاری ملازمین کو بھی ممبرشپ کے حصول میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔ سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں مردوخواتین کوجِم۔سوئمنگ پول۔بیڈمنٹن۔ٹیبل ٹینس کی الگ الگ سہولتیں دی گئی ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاوسنگ سلطان باجوہ نے سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاوسنگ سلطان باجوہ نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ شہر لاہورکاسب سے شاندارکمپلیکس ہے۔پنجاب حکومت کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔سپورٹس کمپلیکس میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کے لیے جدیدسہولتیں میسرہیں۔پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ بیرسٹرسلطان باجوہ نے سپورٹس کمپلیکس میں کئے اقدامات کوسراہا۔