جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور چائنہ سکیم سے ابھی تک 600 کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار و کلیئر کرائی جا چکی ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا

اورجوہر ٹاؤن ” کے بلاک” میں ایل ڈی اے ملکیتی 70 سے زائد پلاٹوں پر عرصہ دراز سے بنی تجاوزات و جھگیاں ختم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن "کے بلاک” میں 20 سے زائد کمرشل پلاٹس سے تجاوزات بھی ختم کرنے اورنظریہ پاکستان روڈ مین شاہراہ پر کمرشل پلاٹ کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر تجاوزات، جھگیاں و قبضہ فوری ختم کرایا جائے۔جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور چائنہ سکیم سے ابھی تک 600 کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار و کلیئر کرائی جا چکی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واگزار کرائی گئی جگہ پر فینسنگ کرنے کی بھی ہدایت کی اورکہاکہ قیمتی پراپرٹی پر ایل ڈی اے ملکیتی بورڈ نصب کیے جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button