اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے کہا کہ فیس وصولی شکایت موصول ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا. مغل آئی ہسپتال پارکنگ ایریا میں زائد فیس کی وصولی پائی گئی. انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہہ کی کہ پارکنگ ایریا میں زائد فیس وصول کرنے پر ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہو گی.

شہریوں کی آگاہی کے لئے ڈاکٹر اور مغل آئی ہسپتال کے باہر فلیکسز اور بینرز بھی لگائے جا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں فیس معافی کے حوالے سے پوسٹرز ہٹائے نہ جائیں. شوکت خانم ہسپتال کے بلمقابل یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے باہر زائد چارجنگ کی شکایات تھیں. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال نے جی ایم لی پارک کو کارروائی کے لیے آگاہ کر دیا. امپوریم مال سروس لین پر تجاوزات پائی گئیں. انہوں نے متعلقہ حکام کو شام 5 بجے تک رکاوٹیں ہٹانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹیندز قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر پارکنگ اسٹیندز کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں.






