وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ایم اینڈ ای سپیشلسٹ میونسپل سروسز کمپنی محمد تنویر نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کا استقبال کیا
اس موقع پر ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف بھی وائس چیئرمین واسا کے ہمراہ تھے۔پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کے قیام اور پراجیکٹس کے حوالے سے وائس چیئرمین واسا کو بریفنگ دی گئی۔
پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کے زیر اہتمام 200 دیہات میں ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر سپلائی اور سینیٹیشن اپگریڈیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس منصوبے کو "پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت 2000 دیہات کی سطح پر مرحلہ وار پروگرام کا نفاذ کیا جائے گا۔پنجاب میونسپل سروسز کمپنی میں آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کی ٹیم 1334 ہیلپ لائن کے حوالے سے واسا لاہور کا دورہ کرے گی۔ ایم اینڈ ای سپیشلسٹ محمد تنویر نے کہا کہ
واسا لاہور اور پنجاب میونسپل سروسز کمپنی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔
حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ شہروں کی طرح دیہاتوں میں بھی نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔