ضلعی انتظامیہ لاہور ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے نوٹیفکیشن کے تحت سموگ کے خلاف احتیاطی اقدامات کی گائیڈ لائنز جاری

جس کے مطابق 17 نومبر تک تمام تجارتی مارکیٹس، دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز 8 بجے بند ہوں گے. اہم مذہبی اجتماعات جیسے آخری رسومات، نماز جنازہ، تدفین اور متعلقہ تقریبات مستثنی ہونگی اور فارمیسی، میڈیکل اسٹورز، طبی سہولیات، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی نیشن سینٹرز پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے اسی طرح پیٹرول پمپس، آئل ڈپو، تندور، بیکریاں، گروسری، کریانہ اسٹورز، دودھ کی دکانیں اور ڈیری کی دکانیں، مٹھائی کی دکانیں، سبزی، فروٹ کی دکانیں، چکن، گوشت کی دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہے اور ای کامرس، پوسٹل، کورئیر سروسز اور یوٹیلیٹی سروسز جیسے بجلی، قدرتی گیس، انٹرنیٹ، سیلولر نیٹ ورکس، ٹیلی کام اور بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز صرف اپنے گروسری، فارمیسی سیکشنز کو کھلا رکھ سکتے ہیں جبکہ باقی تمام سیکشنز بند رہیں گے. شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پرانے اوقات رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ جاری رہے گی اور

آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد، جبکہ ان ڈور ڈائننگ کے اوقات محدود رہیں گے. جمعرات تا اتوار رات 11 بجے تک ان ڈور ڈائیننگ اور ٹیک اوے یا پارسل کی اجازت رات ایک بجے تک ہوگی اور بیرونی کھیلوں کے پروگرامز، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی. تحصیل کی سطح پر ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اور پابندیوں کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کےتحت کارروائی ہوگی. ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوام سے اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مکمل تعاون کی اپیل کی ہے. ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں. انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ

تاجر برادری اسموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کرے. شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمپلینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button