پاکستان اور انڈونیشیا کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا جائیگا،کمشنر لاہور زید بن مقصود

کمشنر لاہور سے جمہوریہ انڈونیشیا کے پاکستان میں ہیڈ آف دی چانسلری اینڈ پولیٹکل افیئرز انڈنیشین سفارت خانہ پاکستان فیری مورڈینشاہ نے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے فیری مورڈینشاہ کا استقبال کیا خوش آمدید کہا۔فیری مورڈینشاہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ انڈونیشیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے بڑے اور اہم اسلامی برادر ملک ہیں، انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں انتہائی قریبی دوست ممالک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلے سال انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان 75سالہ دوستانہ تعلقات کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا کیا جارہا ہے, فیری مورڈینشاہ نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور تاریخی اور خوبصورت شہر ہے۔ کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا ہے کہ لاہور تاریخ، ادب اور ثقافت کا امین شہر ہے اور ادب کے عالمی شہروں میں شامل ہے، پاکستان اور انڈونیشیا کے حوالے سے تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے انڈونیشین ڈپلومیٹ فیری مورڈینشاہ کو عالمگیری دروازہ کا سوینیر پیش کیا۔

جواب دیں

Back to top button