مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے555ویں میلہ بابا گرو نانک دیو جی کے گوردوارہ ننکانہ صاحب میں صفائی آپریشن جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے555ویں میلہ بابا گرو نانک دیو جی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے لیے آپریشن جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر انتظام 150 سے زائد سینٹری ورکرز، 25 رکشے صفائی انتظامات پر مامور ہیں۔ 4 ڈمپر، 2 کمپیکٹر، 2 ایکسویٹر، 2 ٹریکٹر لوڈر، 9 ٹرالیز بھی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے 30 سینٹری ورکرز گوردوارہ جنم استھان کے احاطہ میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ مکینیکل واشرز کی مدد سے گوردوارہ آنے اور جانے والے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اس سلسلے میں ننکانہ صاحب میں میلہ گرو نانک پر آئے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ہر موقعے اور تہوار پر شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button