وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی وزیر کو محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایاکہ گزشتہ دو ماہ میں 7500سے زائد غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کو ڈیجیٹل میپنگ میں شامل کیا گیا ہے۔رواں مالی سال میں 20 ہزار سے زائد املاک کو ڈیجیٹل میپنگ میں شامل کیا جائے گا۔ حال ہی میں کمرشل کی گئی 8 شاہراہوں کی تمام املاک سے کمرشلائزیشن فیس کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کی 58 کمرشل شاہراہوں پر کسی صورت غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہیے۔ ایل ڈی اے سے منظور شدہ کمرشل املاک کو ایک منظم طریقہ کار کے تحت سرٹیفیکیشن جاری کی جائے۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایل ڈی اے میں مینول نوٹس سسٹم کو ختم کرکے ڈیجیٹل نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں انٹرن شپ پروگرام کا دائرہ کاراور انٹرنیز کی تعداد فوری طور پر بڑھائی جائے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، ٹرانسپرنسی بڑھے گی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ عام آدمی کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو کو نجی ہاؤسنگ سکیموں میں اوور سیلنگ روکنے کیلئے مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
2 دن ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
2 دن ago
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی حضرت پیر مکیؒ کے دربار پر منعقدہ غسلِ مبارک کی تقریب میں خصوصی شرکت
4 دن ago
روڈا کا آپریشن، الجنت ہاؤسنگ سکیم کا انفراسٹرکچر مسمار،عثمان پارک کو نوٹس جاری
5 دن ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی،نورالامین مینگل کی تمام واسا ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا نورالامین مینگل اور کمشنر لاہور کے ہمراہ لکشمی چوک و ملحقہ علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
1 ہفتہ ago



