آئی ایف سی اور ورلڈ بینک کے وفد نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایف سی اور ورلڈ بینک کے وفد کو واسا کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ہشام وسیر اور ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی ایف سی اور ورلڈ بینک کے وفد کے ساتھ پانی اور سیوریج کے شعبے میں جاری اور مستقبل کے منصوبے زیر بحث آئے۔آئی ایف سی اور ورلڈ بینک کے وفد نے واٹر اینڈ سینیٹیشن (واش) سیکٹر میں فنانسنگ کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا۔اجلاس کے دوران واسا کے پراجیکٹس اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے واسا کی کارکردگی کو سراہا اور مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی۔