شہر کی ہر گلی، محلے کو چمکانے کا عزم:ایل ڈبلیو ایم سی کا راوی زون 03 میں میگا صفائی آپریشن

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کے ہر ہر گلی، محلے کو چمکانے کے لیے آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے راوی ٹاؤن زون 03 میں میگا صفائی آپریشن کر کے 30 سے زائد کوڑے کے پوائنٹس کلیئر کر دیئے۔180 سے زائد ورکرز اور مشینری نے صفائی آپریشن میں حصہ لیاجبکہ 2 لوڈر، 3 ڈمپر اور 9 منی ڈمپر کوڑے کے چھوٹے بڑے پوائنٹس کلیئر کرنے پر مامور رہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ

راوی ٹاؤن میں زون 03 سے ملحقہ رنگ روڈ سروس لینز پر روزانہ کی بنیاد پر سکریپنگ اور مینوئل سویپنگ جاری رکھنے اور کوڑے کے پوائنٹس مستقل کلیئر رکھنے کیلئے علاقے میں 10 نئے ویسٹ کنٹینرز رکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔مزید برآں ڈرین روڈ، ابوبکر روڈ، کھوکھر روڈ، حسین پارک صدیق پورہ اور دیگر علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ہے۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا صرف کوڑے دان میں پھینکیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button