ایم اینڈ ای سپیشلسٹ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی محمد تنویرنے وفد کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف نے استقبال کیا۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم اینڈ ای سپیشلسٹ محمد تنویر نے اجلاس کی صدارت کی۔اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف اور ڈائریکٹر مدثر جاوید سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کی آئی ٹی اصلاحات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔واسا لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی احسن حیات نے واسا آئی ٹی اصلاحات پر بریفنگ دی۔پنجاب میونسپل سروسز کمپنی اور واسا لاہور میں مزید آئی ٹی اصلاحات کے نفاذ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق واسا لاہور کے آئی ٹی ماہرین پنجاب میونسپل سروسز کمپنی کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی تیاری میں امداد فراہم کریں گی۔واسا لاہور اور پنجاب میونسپل سروسز کمپنی ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں پنجاب کے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام صرف ہاؤسنگ منصوبہ نہیں۔ محفوظ اور باوقار مستقبل کی بنیاد ہے،بلال یاسین
5 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
6 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
6 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
7 دن ago





