ڈینش انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی کے وفد نےواسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر ذیشان بلال نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے مطابق کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 75 ملین یورو سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 سال کے عرصے میں مکمل ہوگا ۔ڈینیڈا بیرونی کنسلٹنٹ کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ پر 91.61 فیصد ڈینیڈا اور 8.39 فیصد حکومت پنجاب فنانس کرے گی۔ڈینیڈا واسا لاہور کو ٹیکنیکل اور مالی معاونت فراہم کرے گا ۔
کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے آسان شرائط پر ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس لون فراہم کرے گا۔
ایم ڈی واسا نےتمام متعلقہ اداروں، بشمول روڈا، ای پی اے، اور پی ایم ڈی ایف سی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی میں خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 150 ایکڑ زمین کے حصول کو تیز کرنے کی ہدایات بھی کیں۔اس میٹنگ میں واسا لاہور سے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ثمینہ آصف شریک اور ڈینیڈا سے مس بنٹے اور جان شریک تھے۔