وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ترقیاتی کاموں میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پرایم ڈی واسا جہلم مقبول حسین معطل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے جہلم کے ترقیاتی کاموں کی سائٹس کا اچانک دورہ کیا۔غفلت اور نا اہلی کے مرتکب ایم ڈی واسا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جنھیں ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مقررہ وقت پر کام مکمل کرنا سب کے لیے لازم ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے مزید کہا ہے کہ سب اچھا ہے کی رپورٹ اب نہیں چلے گی۔ سست روی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کر رہا ہوں۔دیگر افسران قبلہ درست کر لیں، ورنہ سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق صرف قابل افسران ہی سیٹوں پر رہیں گے۔






