وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے حکام نے پروگرام کے تحت جاری اقدامات، بلاسود قرضوں کی فراہمی اور گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی جا چکی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 57 ہزار 910 گھروں کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے اس عمل کی تکمیل سے مزید ہزاروں خاندان اپنے ذاتی گھروں میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پروگرام کے تحت 15 لاکھ سے زائد درخواستوں کی وصولی عوامی سطح پر اس منصوبے کی اہمیت اور ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد کرایے کے گھروں میں رہنے والے مستحق خاندانوں کو اپنے ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ باعزت اور محفوظ رہائش حاصل کر سکیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق مستحق خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اہل خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں اور انہیں اپنی چھت میسر آ سکے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ان شاء اللہ 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ متعلقہ ادارے پروگرام پر عمل درآمد تیز کرنے اور درخواست گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں شفافیت، میرٹ اور مستحق خاندانوں تک سہولت کی فراہمی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ پروگرام کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کو ذاتی رہائش کی فراہمی کی جانب عملی پیش رفت جاری ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*Provincial Minister Bilal Yasin Visits Rawalpindi to Review ACAG Programme and Chahan Dam Water Supply Project*
1 دن ago
پی ایچ اے تمام اضلاع میں کمرشل نرسریاں قائم کرے گی،ڈی جی احمدعثمان جاوید
1 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت آپریشنز اینڈ مینٹیننس،ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس
1 دن ago
*پی ایچ اے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے دیگر اضلاع میں ملازمین بھرتی کئے جائیں گے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
2 دن ago
عوامی مسائل کے حل کیلئے روڈا کی الرحیم رائل انکلیومیں کھلی کچہری،موقع پر احکامات جاری
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی سروسز ہسپتال آمد،ایم پی اے ملک خالد کھوکھر اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عیادت*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
1 ہفتہ ago




