تحصیل صافی کے بلدیاتی نمائندوں کا مشترکہ اجلاس آج چیرمین ولی خان صافی کے دفتر باوتہ بازار میں تحصیل اپر مہمند کے پریزائڈنگ آفیسر حاجی نقاب شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ منقعدہ اجلاس میں مقامی حکومتوں کے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس اعلامیہ کے مطابق مشترکہ فیصلہ ہوا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال گزر چکے ہیں، مگر اس دوران بلدیاتی نمائندوں کو نہ اختیارات دیے گئے اور نہ ہی ایک روپے کا فنڈ جاری کیا گیا، جس کے باعث نچلی سطح پر تمام ترقیاتی کام مکمل طور پر رکے ہوئے ہیں۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مضبوط فعال بلدیاتی نظام کے ہر لیے ہر ممکن کوشیش کررہی ہے
اس سے قبل بھی صوبائی حکومت کی بلدیات دشمنی پالیسوں کیخلاف متعدد بار لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کی زیر قیادت پرامن احتجاجی دھرنے دے چکے ہیں۔ ہر بار مذاکرات اور وعدے تو ہوئے، لیکن عملی طور پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی مگر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر قیادت بلدیاتی نمائندے اپنے اور عوام کے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بلدیاتی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے وژن پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا

ضلع مہمند کے بلدیاتی نمایندوں نے خیبرپختونخوا کے سیاسی جماعتوں کے قایدین کارکنوں و عوام سے اپیل کی کہ وہ 3 مارچ 2026 بروز منگل بمقام خیبرپختونخوا اسمبلی چوک بوقت دوپہر 2 بجے احتجاجی دھرنا میں شرکت کر کے خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ معزز عوام کے حق کے لیے آواز بلند کریں۔





