صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران خواتین کے مسائل سنے اور انہیں حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان پیکج سے لوگوں کی معاشی مشکلات میں کمی آئی ہے۔40 ارب روپے کا پیکج بلا تفریق ،براہ راست لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین کے مسائل کا ادراک رکھتی ہیں۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کی عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے خواتین کارکنان کو حلقے میں بھرپور متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ خواتین کارکنان، مستحق افراد تک راشن کی تقسیم یقینی بنانے میں مدد دیں ۔ماہ رمضان میں خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ اور تعاون کرنا چاہیے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*
19 گھنٹے ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن کو معطل کر دیا*
19 گھنٹے ago
*ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فنانس، ایڈمن اینڈ ریونیو حافظ اعجاز رسول 34 سالہ سروس کے بعد ریٹائر ہوگئے*
4 دن ago
*داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل*
5 دن ago






