وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کاہدف مقرر کیاہے۔ پنجاب کے طلبہ کو جدید ترین کور آئی سیون،13جنریشن لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے 2ہزار اقلیتی طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کاحکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی ہدایت کی ہے۔ پروگرام کے تحت طلبہ کو میرٹ پر وزیراعلی پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کامیاب طلبہ کو گارڈ آف آنر بھی دیاجائے گا۔ یونیورسٹیوں کے 20ہزار،کالجز کے 14ہزار، ٹیکنیکل و ایگریکلچر کے 4ہزار، میڈیکل اورڈینٹل کالجز کے 2ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں 32فیصد جنوبی پنجاب کے طلبہ شامل ہوں گے۔ طلبہ کو وزیراعلی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 30دن میں 5ہزار اور 20فروری تک 35ہزار لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ کمپیوٹر سائنس، میڈیکل، سائنس، انجینئرنگ، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئج، ویٹرنری اور ایگریکلچر کے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں 30ہزار سرکاری اور 10 ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو سکالرشپ بھی دئیے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 18ہزار طالبات کو وظائف ملیں گے۔ چار سے پانچ سال تک طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ہونہار سکالر شپ کے تحت ادا کی جائے گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہونہار سکالر شپ کیلئے 68329 درخواستیں موصول ہوئیں اور 34290 درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی۔ پنجاب کے پبلک سیکٹریونیورسٹیز میں ہدف سے زائد 15.5 فیصد اضافی انرولمنٹ کی گئی ہے۔ 18پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی، 6 یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا پروسیس جاری ہے اورایک یونیورسٹی کی آسامی کی دوبارہ تشہیر کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم میں شفافیت یقینی بنانے پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔