حکومت پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محمد شاہد لالی ممبر (انکوائریز-I)، ایس اینڈ جی اے ڈی، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے سینئر چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب تعینات کردیا ہے جبکہ انکی جگہ پر ناہید گل بلوچ آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی ( تقرری کی منتظر) ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو BS-21 میں ترقی دے کر فوری طور پر ممبر (انکوائریز-I)، ایس اینڈ جی اے ڈی لگا دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 
احمد کمال مان چیف آف سیکشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، پنجاب، لاہور کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب تعینات کیا ہے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنیکا حکم دیا ہے






