برسی کی مرکزی تقریب سعید غنی کی رہائش گاہ چنیسر گوٹھ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلٰی سندھ وقار مہدی، نجمی عالم، ارکان قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ، اسد عالم نیازی، اقبال ساندھ، رئوف ناگوری، فرحان غنی، مختلف ٹائونز کے چیئرمینز کے علاوہ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید عثمان غنی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔






