محکمہ داخلہ کا کم سن بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
"گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” بارے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔ درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔ بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں بلکہ انہیں بے نقاب کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ذریعے بھی "گڈ ٹچ بیڈ ٹچ” بارے آگاہی مہم تیار کر رہا ہے۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے!






