پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے ڈاکٹر جہانزیب سہیل (سینئر ہیلتھ اکانومسٹ اینڈ ٹاسک ٹیم لیڈر) کی سربراہی میں ورلڈ بینک مشن سے میٹنگ ہوئی۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس کی صدارت کی جس میں منصوبوں کے مقاصد کی جانب پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ مشن کے اقدامات کا جائزہ لیا اور عملدرآمد کے چیلنجز کی نشاندہی اور تعاون سے حل کرنے پر زور دیا۔

ممبر ہیلتھ شفاعت علی، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی ثمن رائے اور ڈبلیو بی، پی ڈبلیو ڈی، پی اینڈ ایس ایچ سی، ایف ڈی، اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان شرکت کی۔






