اعزازیہ تقریب سرینہ ہوٹل گلگت میں منعقد ہوئی ، تقریب میں چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، چیف جسٹس چیف کورٹ علی بیگ صاحب و چیف کورٹ کے دیگر ججز صاحبان ، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان ،سپریم اپیلٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر سپریم اپیلٹ کورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انصاف کی فراہمی کے لئے ماضی کی طرح بھر پور کوشش کرونگا، انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے دوسرا موقع دیا جس کو میں خلوص نیت سے گلگت بلتستان میں عدلیہ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے میں صرف کرونگا ،انہوں نے سپریم اپیلٹ کورٹ ملازمین کے جائز مطالبات کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی ، چیف جسٹس نے انصاف کی فراہمی اور کورٹ کی کامیابی میں انتظامیہ کے تعاون کو بھرپور سراہا۔اعزازیہ تقریب کے موقع پر رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کی اصول پسندی ، قانون فہمی اور تجربے کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ کی خوش قسمتی ہے کہ ایسے عظیم شخصیت کو پھر سے خدمت کا موقع ملا ہے ،انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں، اس موقع پر رجسٹرار عاقل حسن چوہان نے دوسری مدت کے لئے تعیناتی پر چیف جسٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے موقع پر سپریم اپیلٹ کورٹ کے عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے تعطل کا شکار اپگریڑشن ،اور ٹائم سکیل ملنے کی وجہ سے ملازمین کی داد رسی ہوئی ہے ، جو جسٹس صاحب کی میرٹ اور انصاف پسند ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے ,انہوں نے سپریم اپیلٹ کورٹ میں انصاف کی فراہمی میں جدت لانے پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے چیف جسٹس کو مستقبل کے لئے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔






