وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سانحہ کارساز کے اعظم بستی قبرستان میں مدفون 7 شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹائون چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔






