پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم کے تبادلہ کے احکامات منسوخ،ڈی سی جھنگ محمد عمیر اوکاڑہ تعینات

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری ڈوپلپمنٹ محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا ہے۔قیصر عباس رند کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کیا گیا ہے، حیدر عباس کو بھی ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیاہے۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل فرید کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات اورڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن محمد تنویر ماجد کو تبدیل کرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ فرخ عتیق خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم کا ڈپٹی کمشنر بھکر تبادلہ کا نوٹیفکیشن کینسل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button