*چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کا داتا گنج بخش ٹاؤن کا سرپرائز دورہ*

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین نے شہر میں بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے داتا گنج بخش ٹاؤن کا سرپرائز دورہ کر کے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہر کی تمام بڑی کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ چھوٹی مارکیٹس اور گلی محلوں کی صفائی بھی صبح سویرے یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ محلوں میں موجود کباڑیوں اور پان شاپس کو لٹرنگ کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ اسلام پورہ، سنت نگر، کرشن نگر اور ساندہ کے گلی محلوں میں شہریوں اور دکانداروں سے صفائی سہولیات سے متعلق بات چیت کی۔داتا دربار روڈ، آؤٹ فال روڈ سے ملحقہ کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔مزید برآں سگیاں سمیت شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں پر فوری سکریپنگ اور مکینیکل سویپنگ کر کے مثالی صفائی انتظامات ممکن بنانے کے احکامات جاری کیے اور آپریشن ٹیموں کو ہدایت کی کہ بارشوں کے بعد روڈ سائیڈ پر اکٹھی ہونے والی مٹی کو سکریپنگ کے ذریعے فوری طور پر ہٹایا جائے۔دوکانداروں اور رہائشیوں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گلی محلوں سے ویسٹ کولیکشن پر مثبت ردعمل پرسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button