سی ڈی اے بورڈ کا پندرہواں اجلاس چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی. اجلاس میں مختلف ایجنڈاز کو زیر غور لاتے ہوئے منظوری دی گئی۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے نیلور ہائٹس ہاؤسنگ پروجیکٹ میں جمع کروائی گئی پراسسنگ فیس مکمل طور پر ری فنڈ کی جائے گی.
سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر C-14 کے پلاٹ بزریعہ قرعہ اندازی الاٹ کئے جائیں گے اور سیکٹر C-14 میں سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی.سی ڈی اے بورڈ میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین اسلام آباد کے سی ڈی اے میں جمع کروائے گئے کیسز کی سکروٹنی 7 رکنی کمیٹی کرے گی. اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات کے لئے تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی. تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متاثرین کو بحالیاتی حقوق دیئے جائیں گے.
بورڈ اجلاس میں سی ڈی اے کے لینڈ ایکوئزیشن ریگولیشنز میں تبدیلی کیلئے ممبر ایڈمن اور ڈی سی اسلام آباد پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی.سی ڈی اے بورڈ نے ہدایت کی کہ کورڈ مارکیٹ کے قیام و بحالی کیلئے لاء ونگ ورکنگ کرکے بورڈ کو سفارشات پیش کرے۔سی ڈی اے بورڈ نے ادارے کے نئے لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں سی ڈی اے کا کوئی بھی لیگل ایڈوائزر عہدہ چھوڑنے کے ایک سال بعد تک سی ڈی اے کے خلاف کسی کیس میں پیش نہ ہوگا۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انوائرنمنٹ ونگ کے پارک مینیجرز اور اسسٹنٹ پارک مینیجرز کی لائن آف پروموشن بنانے کی منظوری دی۔ اسی طرح سی ڈی اے میں کام کرنے والے فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر کو وفاقی اداروں کے مساوی گریڈ 16 دینے کی منظوری بھی دی گئی.