ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے وائس چانسلرز کی تعیناتیاں کر دیں ،پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی وائس چانسلر لاہور کالج وومن یونیورسٹی تعینات

ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے مزیدوائس چانسلر تعیناتیاں کر دی ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عظمٰی قریشی کو وائس چانسلر لاہور کالج وومن یونیورسٹی لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کو وائس چانسلر فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ۔پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کو وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو وائس چانسلر کالج وومن یونیورسٹی سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم کو وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کو وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button