خصوصی انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے واپڈا ٹاؤن اور اردگرد کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا اور پولیو ورکرز سے ملاقات کی. انہوں نے مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں پولیو مہم میں پہلی مرتبہ استعمال ہونے والی ایپ سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے سی ای او ہیلتھ سے براہ راست رابطہ کریں. ڈی سی لاہور نے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہا.

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں اور پولیو مہم کو مکمل جانفشانی سے جاری رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں کیونکہ پولیو کے خلاف یہ جنگ ہم سب کی ذمہ داری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پولیو کے معاملے میں کوتاہی ہرگز نہ کریں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button