چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کی رائیونڈ اجتماع گاہ آمد،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پرخصوصی صفائی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رائیونڈ اجتماع گاہ اور اطراف کا دورہ کیا۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے رائیونڈ تبلغی اجتماع صفائی آپریشن کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے120 سے زائد ورکرز اور 25 گاڑیاں انتظامات پر مامور کیے گئے ہیں۔رائیونڈ پنڈال جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، اور واشنگ کیلئے ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ3 واٹر باؤذرذ اجتماع گاہ کے گرد پانی کے چھڑکاؤ پر مامور ہیں۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد جاری ہے،اس مقصد کے حصول کے لیے رائیونڈ میں ہونے والے تبلغی اجتماع میں پنڈال اور اس کے اطراف آنے، جانے والے راستوں پر خصوصی صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی اجتماع پر آنے والے زائرین کیلئے صفائی کا بہترین بندوبست کیا جا رہا ہے۔مزید برآں چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کی آمد پرورکرز کی جانب سے اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔رائیونڈ اجتماع میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بہترین انتظامات اورمنتظمین کے اظہار اطمینان پر ٹاؤن مینجر علی رضا اور ورکرز کو شاباش دی رائیونڈ اجتماع کے دونوں مراحل مکمل ہونے تک افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں ورکنگ پر مامور رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button