عید الاضحٰی اور ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ضلع وتحصیل خانیوال کارکردگی میں پہلے نمبر پر1️⃣👍
پنجاب کے تمام اضلاع کی جاری کردہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں خانیوال 96.57 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔وہاڑی دوسرے اور گجرات کی تیسری پوزیشن ہے۔صفائی میں خانیوال کی پہلی پوزیشن میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہونے پر جس کمپنی کی وجہ یہ اعزاز ملا وہ اے ڈبلیو انٹرپرائزر ہے جس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک شہباز نے بتایا کہ انشاءاللہ مزید کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔خانیوال کو پورے پاکستان میں مثالی شہر بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر خانیوال اور پوری ٹیم کی طرف سے ورکرز کو بھرپور تعاون حاصل تھا جس کی وجہ سے خانیوال کو نمایاں مقام ملا ہے۔






