وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کی زد میں آنے والے بے روزگار افرادکی بحالی کا بڑا اور اہم فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو چھوٹے کاربار اور ریڑھی وغیرہ کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹریفک میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، لیکن عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے۔ کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔بے روزگار ہونے والے افرادکے لئے متبادل انتظام ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں انسداد تجاوزات مہم کے متاثرہ افراد کے لئے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔ انسدادتجاوزات مہم سے متاثرہ افراد کے روزگار کے لئے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہر شہر میں بے ہنگم تجاوزات کی وجہ سے بازار وں سے گزرنا محال تھا۔قائد محمد نوازشریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






