آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت تمام پولیس افسران و اہلکاروں کا حکومت سندھ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ سینٹرل پولیس افس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی،سی ٹی ڈی،آپریشنز، ویلفیئر،ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز،اسٹبلشمنٹ،ہیڈکوارٹرز،ایس پی یو، سی آئی اے،زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ حکومت سندھ کی جانب سے ہیلتھ انشورنس کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ یکم نومبر سے ملک کے 200 نجی اسپتالوں میں سندھ پولیس کے اہلکاروں واہل خانہ کو 10 لاکھ روپے تک کی طبی سہولیات میسر آسکیں گی۔
مجوزہ اسپتالوں میں ذیر علاج پولیس اہلکاروُں،اُنکے اہل خانہ کو یکم نومبر سے ہیلتھ پالیسی کے تحت طبی سہولتوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہیلتھ پالیسی کا یہ پہلا اور ابتدائی سال ہے،ہمیں غیر معمولی توجہ کے تحت اس سہولت کو کامیاب بنانا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران متعلقہ ویلفیئر افسران کی تربیت کریں اور اس پالیسی سے متعلق اہلکاروں میں شعور و آگاہی کے اقدامات بھی کئے جائیں۔
نادرا سے اہلکاروں کے خاندان کے ڈیٹا/فیملی ٹری کے حصول و تصدیق کے لیئے کاوشوں میں تیزی لائی جائے۔ انشارنس کمپنی کے ضلعی فوکل پرسنز اور پولیس ویلفیئر افسران کے مابین مضبوط اور مربوط روابط کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ فوکل پرسن اور ویلفیئر افسراسپتالوں میں یقینی بنائیں کہ دستاویزی کاروائی علاج میں تاخیر کا سبب ہر گز نہ بنے۔ ضلعی افسران و یونٹ انچارجز دربار کا انعقاد کریں اور ہیلتھ پالیسی کے فوائد و اغڑاض و مقاصد ملازمین کو بتائیں۔۔اے آئی جی ویلفیئر نے بتایا کہ اہلکاروں کی رہنمائی کیلیئے مرکزی ویلفیئر برانچ سی پی او کی ہیلپ لائن دن رات موجود ہے۔