آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (آپسما) کے وفد کی وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب سے ملاقات

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب کے ساتھ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (آپسما) کے وفد کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں کاشف ادیب جاودانی مرکزی صدر آپسما پاکستان ، چوہدری عباس صدر لاہور و قصور ، محمد حسنین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ، احسان الہی بُھلہ ایڈووکیٹ صدر راوی ٹاؤن ، حافظ اکبر صاحب ،محترم یونس صاحب سٹارز اسکولز اور میاں اویس ، عثمان بخاری اور دیگر اراکین آپسما نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں اسکولز پر کمرشل ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چیئرمین میاں مرغوب نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور اس مسئلے کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اوربے جا اسکولز سیل نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی گئی۔مزید برآں، انہوں نے آپسما سے سفارشات طلب کیں تاکہ اس مسئلے کو موثر انداز میں حل کیا جا سکے اور اسکولز کو غیر ضروری مالی دباؤ سے بچایا جا سکے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (آپسما) کے مطابق یہ میٹنگ اسکولز کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ایل ڈی اے کی پالیسیوں میں اصلاحات کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گی۔

جواب دیں

Back to top button