*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان تشکیل دے دیا گیا*

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہری سہولت اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان تشکیل دیا گیا ہے اس پلان کے تحت تمام اضلاع میں سیوریج نظام کے تعمیراتی منصوبوں کو درجہ بندی کر کے موسٹ کریٹیکل کریٹیکل اور لیس کریٹیکل کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مختلف اضلاع کی واسا ایجنسیوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع کے سیوریج نظام کی تعمیر و بحالی سے متعلق پلان پیش کیے اجلاس کے دوران طے پایا کہ سب سے پہلے موسٹ کریٹیکل نوعیت کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اسمارٹ پلان کے تحت ڈسپوزل و پمپنگ اسٹیشنز ٹرنک سیوریج واٹر سپلائی نظام اور ٹیوب ویلز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ موسمیاتی تغیرات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے مون سون اور شدید بارشوں سے قبل کھدائی کے کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان سے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہوں گے دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا اجلاس کے دوران ٹیکنیکل ماہرین نے بھی مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button