ایل ڈی اے سٹی کے چار نئے بلاکس میں رہائشی پلاٹوں کے پوزیشن دینے کی تقریب ایل ڈی اے سٹی سکیم میں منعقد ہوئی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تقریب میں شرکت کی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے الاٹیز میں پوزیشن لیٹر تقسیم کیے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار سے زائد پلاٹوں کے پوزیشن دیے جا چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز کی حکومت نے انتہائی کم وقت میں ایل ڈی اے سٹی میں ریکارڈ ڈویلپمنٹ کی ہے۔ ایل ڈی اے سٹی سہولیات کے حوالے سے شہر کی کسی بھی نجی سکیم سے کم نہیں ہے۔وزیراعلی پنجاب کا وژن ہے کہ جس کے پاس چھت نہیں ہے اسے اپنی چھت مہیا کریں۔ اگلے ماہ کے آخر تک اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک لاکھ لوگوں کو گھروں کی تعمیر کا قرض دے دیں گے۔کم آمدن والے افراد کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے منصوبے انتہائی کار آمد ثابت ہو نگے۔ایل ڈی اے سٹی فیروز پور روڈ، ڈیفنس روڈ اور رنگ روڈ کے درمیان آئیڈیل لوکیش پر ہے۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔

وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی، جناح سیکٹر کے اے ون، بی ون، ایچ اور ایل بلاک کے کل 28 سو سے زائد پلاٹوں کے پوزیشن اوپن کر دیئے گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی میں الاٹیز گھر بنانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی پنجاب کی سب سے بڑی پبلک سیکٹرسکیم ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اسے سٹی سب سے بہتر ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے۔ نیلم روڈ کی تعمیر سے ایل ڈی اے سٹی جوہر ٹاؤن سے چند منٹ کی مسافت پر ہو گی۔ ایل ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس کو بھی جلد ڈویلپ کریں گے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی، چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔






