26ویں پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کی اختتامی تقریب — سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کی شرکت

سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر) نور الامین مینگل نے 26ویں پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایکسپو میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں چین، امریکہ، فرانس، جرمنی سمیت دیگر ممالک کی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 70 سے زائد کمپنیوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنا ایک قابلِ تعریف کاوش ہے جس سے پانی اور توانائی کے منصوبوں میں جدید حل اختیار کرنے میں مدد ملے گی۔کیپٹن (ر) نور الامین مینگل نے زور دیا کہ

بین الاقوامی کمپنیوں کے تجربات سے سیکھ کر مقامی سطح پر عملی اقدامات کو تیز کیا جائے۔ واسا اور متعلقہ ادارے پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صاف پانی کے حصول اور سیوریج انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اس ضمن میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button