بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت سولر سسٹم پر منتقل کر دی گئی،یومیہ 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کا بڑا کارنامہ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت سولر سسٹم پر منتقل کر دی گئی۔ کراچی میں موجود پاکستان کی پہلی کونسل اب سولر سسٹم پر چلے گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سولر سسٹم منتقلی سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ دو کروڑ روپے کی لاگت سے سولر پینل کی تنصیب اور انورٹر، اسٹرکچر، وائرنگ کے امور انجام دیئے گئے ہیں۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں259 سولر پلیٹس لگائی گئی ہیں۔سولر پلیٹس کے ذریعے یومیہ 650 تا 700 یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں بجلی کی یومیہ ضرورت کا اندازہ تقریباً 400 کلو واٹ لگایا گیا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نصب سولر سسٹم کی گنجائش 150 کلو واٹ ہے ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے نیپرا سے لائسنس بھی حاصل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button