میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی لیاقت آباد آمد،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح کا جشن

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے لیاقت آباد یوسی 7 میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے وقار قریشی کی کامیابی پر انکو مبارکباد پیش کی۔

پی پی پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، جنرل سیکرٹری شہزاد مجید، انفارمیشن سیکرٹری اسد حنیف، خواتین ونگ کی کنوینیئر صوبیہ عامر، پیپلز یوتھ سینٹرل کے صدر جوادالحسن، پی ایس ایف سینٹرل کے صدر غوث محمد نے میئر کراچی مرتضٰی وہاب کو پھولوں کے ہار اور اجرک پہنائی۔میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے، سٹی ایریاز کے عہدیداران، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن، پی ایس ایف سینٹرل، لیڈیز ونگ، مینورٹی، پیپلز لیبر یونین، منتخب یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور تمام ذیلی تنظیموں اور جیالوں کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button