استقامت اور محبت کی تاریخ!
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کے عملے کی کوششوں کی بدولت پندرہ سال بعد مدھوبالا ہاتھی کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک میں اپنی بہن کے ساتھ دوبارہ شامل ہوگئی۔ مدھوبالا کی نقل مکانی کے موقع پر سفاری میں محبت اور جوش کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. فورپاز انٹرنیشنل نے اس اقدام میں اہم کردار ادا کیا اور میئر کراچی کا ان کی انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ میئر نے مدھوبالا کو ان کے نئے گھر میں خوش آمدید کہا۔ سینئر ڈائریکٹر ریکریشن کو ہدایت کی گئی کہ وہ مدھوبالا کو توجہ اور دیکھ بھال کریں۔
تقریب میں غیر ملکی قونصل خانوں کے حکام، بین الاقوامی این جی اوز اور دیگر نے شرکت کی۔