وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو باتیں ہم کرپشن کے خاتمے کے لیے کرتے ہیں گراؤنڈ پر ان پر عمل درآمد ضروری ہے، ہم نے ابھی تک خود احتسابی نہیں کی، کرپشن کا خاتمہ خود احتسابی سے ہی ممکن ہے، ہم کرپشن کو برا ہی نہیں سمجھتے جس دن سے برا سمجھنا شروع کر دیں گے اسی دن سے ختم ہو جائے گی۔جب ہم مان جائیں گے ہم ٹھیک نہیں ہیں تو خود کو ٹھیک کریں گے، سارے مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے، پیسے کی بجائے برکت اور سکون مانگنا چاہئیے، جب سکون اور برکت نہ ہو تو پیسہ بیکار ہے۔ ہمیں تمام معاملات زندگی میں اسلامی تعلیمات کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں۔ ہم نے دین اسلام کی بتائی ہوئی باتوں کو عملی زندگی میں ہر صورت لانا ہوگا، موجودہ صوبائی حکومت قائم ہونے کے بعد 44 فیصد ریونیو بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button