مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو سے خانہ بدوش رائٹرس فورم کی طرف سے شیخ ایاز میلو کمیٹی کے وفد کی ملاقات

مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے مئیر سیکریٹریٹ حیدرآباد میں خانہ بدوش رائٹرس فورم کی طرف سے سندھ میوزیم میں 20 دسمبر سے 22 دسمبر جاری رہنے والے شیخ ایاز میلو کے حوالے سے شیخ ایاز میلو کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی۔ مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کو شیخ ایاز میلو کے حوالے سے خانہ بدوش رائٹرس فورم کے وفد نے تفصیل سے آگاہ کیا۔ مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ میرا بھر پور تعاون آپ کے ساتھ ہے اور میں شیخ ایاز میلو کے مقام کا دورہ بھی کرونگا اور خود اس کے انتظامات کا جائزہ لونگا۔ مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو نے خانہ بدوش رائٹرس فورم کی طرف سے شیخ ایاز میلو کے ارگینائزر پروفیسر عرفانہ ملاح، پروفیسر تاج جویو، پروفیسر امداد چانڈیو، پروفیسر مجید چانڈیو، یوسی چئیرمین عبد الخالق چانڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے میلے کو مکمل تعاون کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ یہ شیخ ایاز میلو ثقافتی اظہار اور فنکارانہ تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

جواب دیں

Back to top button