وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر راجہ رزاق، نائب صدر امان اللہ مسعود، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز محمد آصف خان، شکیل چوہدری، صدر لیڈز ونگ کراچی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پیپلز لائرز فورم، پیپلز لیبر بیورو، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز اقلیتی فورم، پیپلز یوتھ، پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، پیپلز لیڈیز ونگ، پیپلز انجنئیرنگ فورم سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو سمیت دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں 27 دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں کے سلسلہ میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں عہدیداران و کارکنان کی گڑھی خدا بخش روانگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس سال کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے۔

جواب دیں

Back to top button